• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کراچی میں 10روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

شائع May 25, 2024
فائل پی پی آئی
فائل پی پی آئی

کراچی میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح ہسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سول ہسپتال کراچی میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز گیسٹرو کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ یہ کیسز دن 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رپورٹ ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ زیادہ تر مریض مزدور طبقہ ہے یا پھر آؤٹ ڈور کام کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں شدید گرمی کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 19 مئی کو ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا تھا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گئی کی گئی تھی جس کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی تھی۔

ایڈوائزری کے مطابق 21 سے 23 مئی کو دن کے وقت درجہ حرارت تقریبا 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ 23 سے 27 مئی کے درمیان درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں، جب کہ ہسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024