• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی: رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد گرفتار

شائع May 25, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے عیدگاہ میں رینجرز اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد حامد پیا کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد دستی بم بھی برآمد ہوا، حامد پیا 2009 تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے کام کر تا رہا، اس کے بعد ملزم ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہو گیا۔

ملزم کراچی میں لسانی، سیاسی اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی رہا ہے، ملزم 1994 سے اپر یل 2014 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔

ملزم نے پو لیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا، ملزم نے 2007 سے 2008 تک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کر اچی میں وارداتیں کیں، ختلف علاقوں میں بینک ڈکیتیاں کیں، 4 جیولری شاپس سے 123 تولہ سونا لوٹا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے قیمتی سامان سے بھر ے ہو ئے کنٹینرز کو بھی لو ٹا، ملزم لیاری گینگ وار کے ساتھ بھتہ وصولی میں بھی ملو ث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزم ایم کیو ایم لندن اور لیاری گینگ وار کو ہتھیار فراہم کرتا تھا، درجنوں کلاشنکوف، ایل ایم جی اور ہزاروں گولیاں بھی سپلائی کیں، ہتھیار کراچی میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتا رہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم 2014سے سکھر، پشاور، اسلام آباد میں روپو ش رہ چکا ہے، اس کے خلاف مختلف تھانو ں میں 11 ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024