• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

اوگرا کا مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی مہنگی کرنے کا اعلان

شائع May 24, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.49فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل این جی مہنگی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافہ کرتے ہوئے 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ایل این جی مہنگی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئےایل این جی0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024