• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

اسپین میں ریسٹورنٹ منہدم: 4 افراد ہلاک 16 زخمی

شائع May 24, 2024
فوٹو : اے ایف پی
فوٹو : اے ایف پی

اسپین میں میلورکا جزیرے کے ساحل سمندر پر واقع ایک ریسٹورنٹ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہسپانوی حکام نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حکام نے فوری طور پر اس حادثے کی وجہ کی نشاندہی نہیں کی تاہم، ایک فائر اہلکار نے کہا کہ عمارت میں ضرورت سے زیادہ ہجوم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

دو منزلہ عمارت جمعرات کی سہ پہر دارالحکومت کے جنوب میں پلایا ڈی پالما کے علاقے میں منہدم ہوئی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 20 اور 30 سالہ 2 جرمن خواتین، ایک 44 سالہ سینیگالی مرد اور ہوٹل کی ملازمہ 23 سالہ ہسپانوی خاتون شامل ہے۔

پالما کے ڈپٹی میئر جاوی بونٹ نے کہا کہ دونوں جرمن چھٹی پر تھے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیگالی شخص برسوں سے اس جزیرے پر مقیم تھا۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ 7 افراد بہت شدید اور 9 افراد شدید زخمی ہیں، انہیں بحیرہ روم کے جزیرے کے دارالحکومت پالما ڈی میلورکا کے مختلف ہسپتالوں میں لے منتقل کردیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے ایک صحافی نے دیکھا کہ جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا، ایمبولینسز نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے سڑک کو سیل کر دیا تاکہ امدادی ٹیموں کو کام کرنے دیا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024