• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

15 دنوں بعد بتاؤں گا صوبہ کس کا، بجلی کس کی ہے، علی امین گنڈاپور

شائع May 24, 2024
—   فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 دنوں بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہے، بٹن کس کا ہے اور بجلی کس کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا، ایسے ملک چلانا ہے تو ہمیں مسئلہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم میں اتنی اہلیت ہے کہ اپنے وسائل بروئے کار لا سکتے ہیں، ہم اصلاحات کر رہے ہیں، معیشت کو خود بہتر بنائیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان کے رویے پر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا، اپنے صوبے کے حقوق پر بلکل سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہیں لگتا ہےکہ سرمایہ کار براہ راست ہمارے پاس نہیں آئےگا، تو یہ خام خیالی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ضرورت نہیں، تیاری مکمل ہے، وفاق سے پہلے بجٹ پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہیں، 15 دنوں بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہے، بٹن کس کا ہے بجلی کس کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024