• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی

شائع May 24, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اور مرغی کا گوشت 5.92 فیصد سستا ہوا، آٹا 4.66 فیصد، پیاز 1.99 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔

اسی طرح گائے کا گوشت 0.49 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت 0.42 فیصد بڑھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024