• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

حکومت کا ملک بھر کے طلبہ کیلئے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ

شائع May 24, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کو ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن تعلیمی پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024