• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

وزٹ ویزے کے حامل افراد کیلئے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

شائع May 24, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر نہ کریں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکام نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’حج ویزے کے علاوہ کسی بھی قسم کے ویزے کے حامل افراد مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے یا مکہ مکرمہ کے اندر پائے جائیں گے تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا‘۔

سعودی گزٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے مخصوص علاقوں میں بغیر حج پرمٹ سفر کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ان علاقوں میں مکہ شہر، مرکزی حرم کا علاقہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات، رصفہ میں حرمین ٹرین اسٹیشن، سیکیورٹی کنٹرول سینٹرز، حجاج کے گروپنگ سینٹرز اور عارضی سیکیورٹی کنٹرول سینٹرز شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ میں حج اجازت نامے کے بغیر حجاج کو لے جانے والا کوئی بھی شخص پکڑا گیا تو اسے 6 ماہ قید اور 50 ہزار سعودی ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024