• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ منسوخ

شائع May 22, 2024
لیڈز میں مسلسل بارش کے باعث پاکستانی شائقین مایوسی کے عالم میں باؤنڈری کے پاس کھڑے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
لیڈز میں مسلسل بارش کے باعث پاکستانی شائقین مایوسی کے عالم میں باؤنڈری کے پاس کھڑے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

لیڈز، یارکشائر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ شیڈول تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ کو ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

آج پورا دن لیڈز میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور صبح سے جاری بارش کے سبب پورا میدان کورز سے ڈھکا ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کو ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی قرار دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024