• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

خصوصی توجہ کی مستحق بچی کے ساتھ حسن سلوک پر عمران اشرف کی تعریفیں

شائع May 22, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف کی جانب سے ٹی وی شو کے دوران خصوصی توجہ کی مستحق بچی کے ساتھ محبت اور شفقت سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز عمران اشرف کے مزاحیہ شو ’مذاق رات‘ کی ہیں، جس میں حال ہی میں خصوصی توجہ کی مستحق بچی بھی والدہ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔

مذکورہ پروگرام میں ثروت گیلانی نے شرکت کی تھی، جنہوں نے کیریئر سمیت شوبز کے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

اسی پروگرام کے دوران سوال و جواب کے سیگمنٹ کے دوران ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا بچی نے بھی ثروت گیلانی اور عمران اشرف سے بات کی اور بتایا کہ وہ ٹی وی میزبان کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

خصوصی توجہ کی حامل بچی کو دیکھ کر عمران اشرف نے ان کے لباس، ان کی مہندی اور میک اپ کی تعریفیں کیں اور انہیں پنڈال سے اسٹیج پر بلایا، جہاں انہوں نے بچی کی خوبصورتی اور شخصیت کی خوب تعریفیں کیں۔

خصوصی توجہ کی حامل بچی کے ہمراہ اپنی والدہ بھی تھیں، جنہوں نے عمران اشرف کو بتایا کہ ان کی بیٹی اداکار کی بڑی مداح ہیں۔

عمران اشرف نے ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا بچی کے ساتھ ان ہی کی طرح بچکانہ انداز میں بات کی اور انہیں اپنے معروف کردار بھولا کے انداز میں بھی بول کر دکھایا۔

عمران اشرف کی جانب سے خصوصی توجہ کی حامل بچی کو توجہ دیے جانے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے پر شوبز شخصیات سمیت صارفین نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خصوصی توجہ کی حامل بچی کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آنے سے قبل بھی عمران اشرف اپنے ٹی وی کے دوران بچوں سے انتہائی محبت کے ساتھ پیش آ چکے ہیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداح بھی ان کی تعریفیں کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025