• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: شٹراسٹاک
فائل فوٹو: شٹراسٹاک

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اوگرا نے سوئی کمپنیوں کی تخمینی ریونیو کی ضروریات کا تعین کر دیا، تخمینوں کا تعین مالی سال 25-2024 کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے گیس کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی اوسط مجوزہ قیمت ایک ہزار 635.490 روپے فی ایم ایم بی ٹو ہے، جب کہ ایس این جی پی ایل کے لیے 179.17 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے گیس کی قیمت میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت ایک ہزار 401.25 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ ایس ایس جی سی کی گیس قیمت میں 59.23 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو کمی کی گئی۔

ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024