• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا‘، قائم مقام صدر کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

شائع May 22, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک

قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ان میں اس کا ساتھ دیں گے، ملک کی 65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم، شہید بینظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا تھا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کے نجی دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان بالا میں قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے، وہ 4 سے 5 دن میں وطن واپس آ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024