• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عمران خان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بیان بازی سے اجتناب کیا، شیر افضل مروت

شائع May 22, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت— فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناراضی سے بچنے کے لیے بیان بازی سے اجتناب کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران مجھ پر دو درجنوں سے زائد کیسز درج ہوئے اور یہ تمام کیسز ہائی کورٹ میں چیلنج کیے گئے جس کے بعد عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے، جب کہ ان میں سے بیشتر کیسز ختم ہوگئے ہیں، تاہم کچھ ابھی بھی رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے دو کیسز (سائفر اور عدت نکاح) رہتے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ ان کی رہائی کب ہوگی، القادر ٹرسٹ میں بانی چیئرمین کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا، جب کہ یہ اسی طرح کیسز بناتے رہیں گے اور سزائیں دیتے رہیں، پھر اس کا حل احتجاج ہی ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ اختلاف نہیں رکھتا لیکن لوگ مجھے نہیں چھوڑتے، جب کہ میرے بیان پر بانی چیئرمین ناراض ہوگئے جس پر میں نے بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا ہے اور عمران خان سے ملاقات ہوگی تو تمام چیزیں کلئیر ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالا، سیاسی کمیٹی سے نکالا، باقی کسی چیز سے نکالنا ہے تو بھی نکال لیں لیکن میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اور ہمیشہ رہوں گا، جب کہ شوکاز سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں کسی کے خلاف سازش کرنا والا نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق، خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے، صوبے کو رائیلٹی نہیں مل رہی ہے، وفاق کو چاہیئے کہ بلاامتیاز تمام صوبوں کا حق دیں۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں شیر افضل مروت سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے لیکن وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا جبکہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر 2 مرتبہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کروائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024