• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جویریہ سعود کے بچوں نے امریکی کمپنی کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں نے اسرائیل اور حماس جنگ کے ردعمل میں ہونے والی بائیکاٹ مہم کا حصہ بنتے ہوئے امریکی مشروب کمپنی ’کوک‘ کی آفر ٹھکرا دی۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے بچوں جنت سعود اور ابراہیم سعود کو کوک ٹی وی سی میں پرفارم کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف سرگرم اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ ترکیہ میں شوٹ ہونا تھا تاہم بچوں نے یہاں کام کرنے سے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ انہیں اور سعود کو بھی قائل کیا کہ وہ اس شوٹ کا حصہ نہ بنیں۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ ان کے بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچوں کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم بائیکاٹ کر کے چھوٹا سا کردار ادا کر سکتے ہیں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی یہ باتیں سن کر انہیں سورہ الفیل کا خیال آیا، اللہ سب کو ایسے ایماندار اور اصول پسند بچے عطا فرمائیں۔

اداکارہ کے بچوں کی جانب سے کوک کی آفر ٹھکرانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا اور بچوں کی بہترین پرورش کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ مہم اس وقت عروج پر پہنچی جب اسرائیل میں میکڈونلڈز کی فرنچائزز رکھنے والی کمپنی الونیال نے 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔

جس کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک کےعلاوہ یورپی ممالک میں بھی امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024