• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

دلیپ کمارکو دل کا دورہ ، ہسپتال میں داخل

شائع September 16, 2013

دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ فائل تصویر اے ایف پی
دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ فائل تصویر اے ایف پی

ممبئی: برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کو اتوار کی شام شہر کے مشہور لیلاوتی ہسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے سینے میں بے چینی اور طبیعت خراب  ہونے کی شکایت کی تھی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

 ' وہ شام سے بے چینی محسوس کررہے تھے اور ہم انہیں لیلاوتی ہسپتال لے کر آئے ہیں۔ ان کا معمول کے مطابق چیک اپ کیا جارہا ہے لیکن وہ کل صبح تک بات کرنے کے قابل ہوسکیں گے،' دلیپ کمار نے مینیجر نے ایک ہندوستانی خبر رساں ویب سائٹ کو بتایا ۔

 دلیپ کمار کو ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ہسپتال لایا گیا تھا۔

 ایک اور ویب سائٹ نے کہا ہے کہ دلیپ کمار کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دقت محسوس کررہے تھے۔

 دلیپ کمار کو وھیل چیئر پر ہسپتال لایا گیا اور اب وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

 ' عمر رسیدگی کی وجہ سے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے،' لیلاوتی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا۔

 تاہم وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں اور مکمل ہوش میں ہیں۔

  ڈاکٹروں کے مطابق ان کو دل کا دورہ دل کے اس حصے میں پڑا ہے جو نچلی اور پچھلی سطح پر ہوتا ہے دل کا یہ حصہ ریڑھ کی ہڈی سے قریب ہوتا ہے اور اس پر آنے والا دل کا دورہ بہت شدید ہوتا ہے۔

  ڈاکٹروں کے مطابق شاید اس عمر میں سرجری ان کیلئے بہتر نہ ثابت نہ ہو اسی لئے انہیں دواؤں پر رکھا جائے گا۔

 دلیپ کمار کے نام سے شہرت پانے والے اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ساٹھ سے زائد فلموں پر پھیلا ہوا ان کا کیریئر نے دلیپ کو ساٹھ سال تک شہرت کی بلندیوں پر رکھا۔

 وہ پہلے اداکار ہیں جنہیں 1954 میں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا اور انہیں آٹھ مرتبہ یہ ایوارڈ دیا گیا۔

 دلیپ کمار کو 1991 میں پدما بھوشن ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1994 میں وہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔

 2000 سے 2006 تک وہ راجیہ سبھا کے لئے بھی نامزد ہوئے۔

  1998 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین نشانِ پاکستان ایوارڈ دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025