• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اور سابق کپتان وسیم اکرم کو دو سال کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق مجموعی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے 54 ایمبیسڈرز کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی جن میں وسیم اکرم کے علاوہ بھارت کے روی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا ملٹی کلچرل ایکشن پلان ایمبیسڈر پروگرام کا مقصد کھیل اور بڑی کمیونٹی میں تعمیری تبدیلی کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف شعبوں سے نامور شخصیات کو اکٹھا کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، اسپنر فواد احمد، فاسٹ باؤلر اسکاٹ بولانڈ، سابق ویمن کرکٹرز لیزا اسٹالیکر اور میل جونز بھی ایمبیسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔

ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024