• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی اور جدید جیولین مل گئیں

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو نئی جیولین مل گئیں، ان کے پاس اب 6 مہنگی اور جدید جیولین ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ارشد ندیم نے نئی جیولین کےلیے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا اگر وہ اپنا بہترین کرتے ہیں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل جیتیں گے۔

ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں 5 ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور پنجاب اسٹیڈیم میں انہوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اس وقت مقبولیت حاصل کی تھی جب 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں وہ جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

فائنل میں بھی انہوں نے بھرپور مقابلہ کیا تھا لیکن دوسری تھرو میں فاؤل کے سبب میڈل کے حصول میں ناکام رہے تھے اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024