• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیراعظم آفس کی طرف سے وزارتوں، ڈویژنز کو ای آفس پر منتقلی کے احکامات نظر انداز

شائع May 21, 2024
5 وزارتوں میں تاحال ای آفس استعمال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے — فائل فوٹو: وزیر اعظم آفس
5 وزارتوں میں تاحال ای آفس استعمال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے — فائل فوٹو: وزیر اعظم آفس

وزیر اعظم آفس کی طرف سے وزارتوں، ڈویژنز کو ای آفس پر منتقلی کے احکامات نظر انداز کردیے گئے اور 5 وزارتوں میں تاحال ای آفس استعمال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارتوں، ڈویژنز کو ای آفس پر منتقلی سے متعلق جاری کردہ احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی کی وزارتوں، ڈویژنز میں ای آفس استعمال سے متعلق رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق پانچ وزارتوں میں تاحال ای آفس استعمال نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن، پاور ڈویژن، فنانس ڈویژن میں ای آفس تاحال استعمال نہیں ہورہا ہے جبکہ قانون و انصاف، ریونیو ڈویژن میں بھی صفر فیصد ای آفس استعمال ہو رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر 12 وزارتوں، ڈویژنز میں میں 50 فیصد سے بھی کم ای آفس کا استعمال ہو رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں ایک فیصد، دفاع ڈویژن میں 13 اور نارکوٹکس کنٹرول میں 14 فیصد ای آفس استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں 20 فیصد، اوورسیز پاکستانیز میں 21 فیصد، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ای آفس 40 فیصد استعمال کیا جارہا ہے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام 85 فیصد ای آفس کا استعمال کر رہی ہے۔

وزارت مذہبی امور، قومی ثقافت اور ورثہ، غربت کے خاتمے، بی آئی ایس پی میں 100 فیصد ای افس استعمال ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024