• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اسحٰق ڈار کی قازقستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ

شائع May 21, 2024
سینیٹر اسحٰق ڈار  نے  قازقستان کے صدر سے ملاقات قاسم جومارت توکایف سے صدارتی محل ’اکوردہ‘ میں ملاقات کی—فوٹو:ریڈیو پاکستان
سینیٹر اسحٰق ڈار نے قازقستان کے صدر سے ملاقات قاسم جومارت توکایف سے صدارتی محل ’اکوردہ‘ میں ملاقات کی—فوٹو:ریڈیو پاکستان
اسحٰق ڈار  نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین سے بھی ملاقات کی—فوٹو:ریڈیو پاکستان
اسحٰق ڈار نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین سے بھی ملاقات کی—فوٹو:ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے قازقستان کے صدر سے ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی پختہ خواہش کا اعادہ کیا۔

سینیٹر اسحٰق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے صدارتی محل ’اکوردہ‘ میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر کے لیے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات میں قازقستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی پختہ خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا۔

بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے میں دونوں ممالک کی قیادت کے کردار کو سراہا۔

اسحٰق ڈار نے قازقستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کو بے حد سراہا، انہوں نے آستانہ میں جولائی میں منعقد ہونے والے قازق سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ اسحٰق ڈار نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے باہمی مفاد اور علاقائی ہم آہنگی کےلیے کاسا۔1000 اور رابطہ کاری کے دیگر پر منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے لیے زور دیا۔

اسحٰق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان 20 سے 21 مئی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مزید تقویت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024