• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

شائع May 21, 2024
—فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
—فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تحلیل اور تشکیل نو سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، ٹرائبل ایئریا الیکٹریک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بورڈز میں نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے بورڈز میں بھی نئی تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بورڈ میں ممبران کا چناؤ انتہائی پروفیشنل بنیادوں پر کیا گیا ہے، 8 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کر کے نئے بورڈ تشکیل دینے کی تجویز ہے، بورڈز کی تحلیل اور تشکیل سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دیکر انہیں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے 11 میں سے 9 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ ارکان کے لیےسمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی اجازت دے دی ہے تاہم وزیر اعظم نےسیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیسکو کے لیے 4 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے نام تجویز کیے گئے ہیں، عمران ظفربطور چیئرمین، زوئی خورشید خان، انجینئر پرویزاقبال اور عمرفاروق خان کے نام شامل ہیں۔

گیپکو کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے لیے 5 نام تجویز کیے گئے ہیں،ان میں طاہر مسعود بطور چیئرمین، عمران ظفر، زوئی خورشید خان، الیاس احمد، محمد صدیق کے نام شامل ہیں جب کہ لیسکو میں عامر ضیا، ظفر محمود زوئی، خورشید اسد شافی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میپکو کے لیے عامر ضیا کا نام بطورانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اورچئیرمین تجویز کیا گیا ہے، میپکو میں ڈائریکٹرز کے لئے ظفرمحمود، زوئی خورشید اور اسد شافی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

آئیسکو کے لیے عامرضیا، سید علی مرتضی، عامر متین، طاہر مسعود، آمنہ عباس کے نام تجویز کیے گئے ہیں، کیسکوبورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکے لیے 5 نام تجویز کیے گیے ہیں، محفوظ علی خان، رحمت اللہ بلوچ، طاہررشید روشن، خورشید اور احمد الرحمن کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے لیے بھی نئے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کے نام تجویز کیے گئے ہیں، ان میں گلفراز، طاہرعلی خان، فضل خالق، ثمینہ اکبر خٹک اور سعوداعظم کے نام شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024