بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر
بجٹ سے قبل شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے اور بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مانگا ہے۔
نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔
بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور اس کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا گیا ہے۔