• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ہمیشہ کہا جاتا ہے انوشکا شرما کی ہم شکل ہو، کرن ملک

شائع May 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ کرن ملک نے کہا ہے کہ انہیں ہر کوئی ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ وہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

کرن ملک نے حال ہی میں ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے ہمراہ ڈان نیوز کے پروگرام آپ کی کہانی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم ضرار میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو سب نے ان پر تنقید کی اور ہر کوئی یہی کہتا رہا کہ انہیں ایک دم سے مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کرن ملک اور شان شاہد نے صرف ہوٹل میں ایک ساتھ بیٹھ کر کافی پی، جہاں ماڈل اداکار کو اچھی لگیں اور پھر انہوں نے انہیں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فیشن شوز کے درمیان ایسا متعدد بار ہوتا ہے کہ دوسری ماڈل کسی اور کے کپڑے پہن کر چلی جاتی ہیں اور ان کے ساتھ بھی متعدد بار ایسا ہی ہوا، ان کے کپڑے اور پہن گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ان کے کچھ غلط افراد سے تعلقات بھی رہے، جس وجہ سے انہوں نے مشکلات کا بھی سامنا کیا لیکن اب وہ اپنی بیٹی سے محبت کرتی ہیں۔

کرن ملک نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے وہاں کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملاقاتیں کیں، دونوں ہی اعلیٰ اخلاق کی مالک اداکارائیں ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق کرینہ کپور میں کسی بھی چیز کا کوئی نخرہ نہیں، وہ سادہ انسان ہیں، عزت دینے اور عزت کرنے والی خاتون ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون اعلیٰ پائے کی اسٹائلش ہونے کے باوجود مغرور نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لوگ انہیں ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل ہیں۔

کرن ملک کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہر بار انہیں یہی کہتا ہے کہ ان کی شکل انوشکا شرما سے کافی ملتی جلتی ہے، جس پر میزبان نے بھی انہیں کہا کہ لوگ سچ بولتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024