• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِ خارجہ مقرر

شائع May 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی موت کے بعد علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی حکومت کی تین شاخوں، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے اعلیٰ ترین افسران کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے محمد مخبرکو حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔

محمد مخبر اب تقریباً دو ماہ کے عرصے کے لیے ملک کے عبوری صدر رہیں گے اور اس دوران 50 دن کے اندر اندر ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی حکام نے آج (20مئی) صبح ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024