• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کا آغاز

شائع May 20, 2024
فوٹو : رائٹرز
فوٹو : رائٹرز

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، اس مرحلے میں مالیاتی دارالحکومت ممبئی اور اپوزیشن پارٹی گاندھی خاندان کے گڑھ میں الیکشن منعقد کیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا الیکشن 19 اپریل کو شروع ہوا اور یکم جون کو اختتام پذیر ہوگا، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کی جائے گی۔

پیر کو شروع ہونے والے مرحلے میں سب سے چھوٹی نشستوں پر مقابلہ کیا جا رہا ہے، جس میں 8.9 کروڑ ووٹرز 49 نشستوں کے لیے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

اس مرحلے میں کئی ہائی پروفائل امیدوار میدان میں ہیں جن میں لکھنؤ سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ممبئی سے وزیر تجارت پیوش گوئل شامل ہیں، یہ ایسے شہر ہیں جہاں ماضی میں ووٹروں کی تعداد کم رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے شہر میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی کے لیے ہمارے وژن کا مرکز بہتر انفراسٹرکچر اور رہنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔

سیاسی طور پر اہم ریاست اتر پردیش میں کانگریس پارٹی کے نہرو-گاندھی خاندان کے 2 حلقوں میں بھی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، راہول گاندھی جنوبی وایناڈ کے علاوہ رائے بریلی کی سیٹ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں، وایناڈا میں پہلے ہی انتخابات ہوچکے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر سمرتی ایرانی امیٹھی سے الیکشن لڑ رہی ہیں، 2019 میں، انہوں نے راہول گاندھی کو اس نشست پر شکست دی تھی جو گزشتہ 4 دہائیوں سے ان کے خاندان کا گڑھ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024