• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟

شائع May 20, 2024
فائل فوٹو: فارس نیوز ایجنسی
فائل فوٹو: فارس نیوز ایجنسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے وہ امریکا کا تیار کردہ ’بیل 212‘ (Bell 212) ہیلی کاپٹر تھا۔

بیل 212 ہیلی کاپٹر کے بارے میں کچھ حقائق یہ ہیں:

بیل ہیلی کاپٹر (جسے اب بیل ٹیکسٹرون کے نام سے جانا جاتا ہے) نے 1960 کی دہائی کے آخر میں بیل 212 ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا، یہ یو ایچ-ون ایروکوس( UH-1 Iroquois) ہیلی کاپٹر کا اپ گریڈ ورژن تھا، جو خاص طور پر کینیڈین فوج کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس ہیلی کاپٹر کے ڈیزائن میں ایک کے بجائے 2 ٹربو شافٹ انجن استعمال کیے گئے تھے جس کی مدد سے زیادہ افراد اس ہیلی کاپٹر میں سوار ہوسکتے تھے۔

امریکی فوج کے تربیتی دستاویزات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر امریکی کمپنی ’بیل ہیلی کاپٹر‘ نے بنائے تھے اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تھائی لینڈ کی قومی پولیس سمیت سرکاری آپریٹرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔

ہیلی کاپٹر کا استعمال

اس مخصوص ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 15 افراد کے سوار ہوسکتے ہیں۔

19 مئی کو تباہ ہونے والا ایرانی ماڈل سرکاری مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

مختلف یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے ایران کو طیاروں کے پرزوں یا نئے طیاروں کے حصول میں کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔

بیل 212 ہیلی کاپٹر کو آگ بجھانے کے علاوہ مختلف قسم کے سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور فوجی یا سیکیورٹی مقاصد کے لیے ہتھیار بھی لے جانے کے قابل ہے۔

بیل 212 کے ماضی میں حادثات

بیل 212 کا سب سے حالیہ مہلک حادثہ ستمبر 2023 میں پیش آیا تھا فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن طیارہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

فلائٹ گلوبل کی 2024 کی ورلڈ ایئر فورس ڈائریکٹری کے مطابق ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے پاس مجموعی طور پر اس ماڈل کے 10 ہیلی کاپٹر ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ایرانی حکومت زیرِِ استعمال کتنے ہیں۔

اگرچہ ایران کی حکومت کی طرف سے صحیح تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی ہے، ایران کی فضائیہ اور بحریہ کے پاس مجموعی طور پر 10 ’بیل 212‘ ہیلی کاپٹر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024