• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بابر الیون کی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات

شائع May 19, 2024
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم آخری 7 میچوں میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس دوران آج پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

کپتان بابراعظم، سینیئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی کو لیڈز میں کرے گی۔

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

یہ ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف 2 دن بعد ہی امریکا میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔

اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

اسکواڈز

انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

پاکستان کے آئندہ میچوں کا شیڈول

دورہ انگلینڈ

22 مئی: لیڈز میں پہلا ٹی 20

25 مئی: برمنگھم میں دوسرا ٹی 20

28 مئی: کارڈف میں تیسرا ٹی 20

30 مئی: اوول میں چوتھا ٹی 20

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا

9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024