• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بلال عباس اور دُرِ فشاں کے رومانوی تعلقات کی خبروں پر مرینہ خان نے کیا کہا؟

شائع May 19, 2024
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ اور پروڈیوسر مرینہ خان نے معروف اداکارہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران مرینہ خان نے اداکاروں کے درمیان ’کیمسٹری‘ کے بارے میں بات کی۔

میزبان نے جب سوال کیا کہ ’کیا آپ دو لوگوں کی اداکاری کو دیکھ کر بتاسکتی ہیں کہ دونوں کے درمیان بات اداکاری سے آگے جاچکی ہے؟‘

جس پر مرینہ خان نے ڈراما ’تیرے بن‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی بہت زیادہ پروفیشل اداکارہ ہیں، وہ اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ رہتی ہیں اس لیے میرا نہیں خیال کہ یمنیٰ اور وہاج کی ’کیمسٹری‘ کوئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار ڈرامے کے اداکار پہلے سے شادی شدہ ہوتے ہیں اور ڈرامے کا سین کرتے وقت صرف اداکاری پر توجہ دیتے ہیں۔

مرینہ خان نے بلال عباس اور دُرِ فشاں کے ڈراما سیریل ’عشق مرشد‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کو کافی لوگ دیکھ رہے ہیں، یہ ڈراما دیکھ کر انہیں لگتا ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

مرینہ خان نے کہا کہ کبھی کبھی انہیں لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان ’spark‘ ہوسکتا ہے کہ (یعنی پروفیشنل تعلقات کے علاوہ شاید دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں گے)

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر درِ فشان سے الگ سے فون کال پر بات کریں گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا اور دونوں کافی عرصے سے تعلقات میں تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرامے عشق مرشد میں کام کے دوران دونوں کو انتہائی قریب دیکھا گیا، یہاں تک کہ دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے۔

واضح رہے کہ بلال عباس اور در فشاں سلیم کا حال ہی میں مقبول ڈراما عشق مرشد اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا اور ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔

ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024