• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عازم حج جاں بحق

شائع May 19, 2024
— فائل فوٹو/رائٹرز
— فائل فوٹو/رائٹرز

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی شب نجف کالونی کے رہائشی فاروق نے اپنے بیٹے شعیب کو بازار سے ریال خریدنے کے لیے بھیجا، جب شعیب دی مال میں قائم منی ایکسچینجر سے ریال خرید کر گھر واپس آیا تو 2 ڈاکوؤں نے اسے دروازے پر روک لیا۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے، اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024