• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

ایران: 2 خواتین سمیت 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی

شائع May 19, 2024
فائل فوٹو: بی بی سی
فائل فوٹو: بی بی سی

ایران میں 2 خواتین سمیت 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہا کہ دو بالغ بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو ایران کی ارمیا جیل میں منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ 5 افراد کے ساتھ پھانسی دی گئی۔

مشرقی ایران کے شہر نیشاپور میں 27 سالہ خاتون فاطمہ عبداللہی کو شوہر کے قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک 6 خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

سزائے موت کے خلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد سے کسی بھی سال کے مقابلے میں گزشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024