• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

پشاور سے چار بھائیوں کے اغوا کا انکشاف، بازیابی کیلئے آرمی چیف سے مدد طلب

شائع May 18, 2024
فائل فوٹو: ہیرالڈ
فائل فوٹو: ہیرالڈ

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے بین الاقوامی کمپنی کے مالک چار بھائیوں کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے اور اہلخانہ نے ان کی بازیابی کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈھائی ماہ قبل پشاور کے علاقے حیات آباد سے بین الاقوامی کمپنی کے مالک چار بھائیوں کو اغوا کیا گیا تھا اور 100 دن سے زائد گزر جانے کے باوجود چاروں بھائی اب تک بازیاب نہیں کروائے جاسکے۔

چاروں بھائیوں ظاہر، عثمان، ناصر اور وارث الکوزے کو 28 فروری کو حیات آباد سے اٹھایا گیا اور واقعے کی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی ڈان نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

پولیس نے ایک عرصے تک واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہ کی لیکن پھر اہلخانہ کے دباؤ پر ڈھائی ماہ بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ حیات آباد میں 14 مئی کو ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی تفتیش جاری ہے اور واقعے کی رپورٹ اگلے ہفتےعدالت میں جمع کرادیں گے۔

دوسری جانب مغوی بھائیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا۔

اہلخانہ نے خط میں موقف اپنایا کہ معاملے میں پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی، کمپنی کے مالکان معزز اور قانون پر عملدرآمد کرنے والے ہیں لہٰذا ان کی بازیابی میں مدد کی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے 12 مئی کو ہونے والی سماعت میں پولیس کو ایک ہفتہ میں واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024