ماہرہ خان کی ننھی فیشن ماڈل کے ساتھ ویڈیوز وائرل
سپر اسٹار اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان کی ننھی فیشن ماڈل کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے کوئٹہ میں منعقد کیے گئے ادبی میلے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں شرکت کی تھی، اس کے بعد اداکارہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
کوئٹہ دورے کے دوران ماہرہ خان نے ننھی فیشن ماڈل حبا علی کے ساتھ بھی کلاتھنگ برانڈ کی فرنچائز پر ملاقات کی اور دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ننھی فیشن ماڈل اور انفلوئنسر حبا علی کو گود میں اٹھاکر ان کے ساتھ پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے ننھی ماڈل کے ساتھ پیار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے اور شائقین نے اداکارہ کی تعریفیں کیں۔
بعض لوگوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ کی اگر بیٹی ہوتیں تو وہ بلکل ننھی ماڈل جیسی ہی ہوتیں۔
ننھی ماڈل حبا علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی والدہ چلاتی ہیں اور ننھی ماڈل بچوں کے ملبوسات کی نمائش کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ننھی ماڈل کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا پیجز نے بچی کو اداکارہ کی مداح بھی قرار دیا۔