• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منفرد کردار کے وقت آپ کو کاپی کرتا ہوں، منیب بٹ کا منوج باجپائی سے مکالمہ

شائع May 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

منیب بٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر منوج باجپائی سے ملاقات کی شیئر کردہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا اور صارفین نے دونوں اداکاروں کی تعریفیں کیں۔

دونوں اداکاروں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد تقریب میں ملاقات کی اور منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر سب کے سامنے بھارتی اداکار کی تعریفیں کیں اور ان کی جانب سے منوج باجپائی کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو لیجنڈ اداکار قرار دیا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر پہلے منوج باجپائی کو سلام کیا اور پھر اپنا تعارف کروانے کے بعد بھارتی اداکار کی تعریفیں کیں۔

منیب بٹ نے منوج باجپائی کی جانب چہرہ کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ انہیں کاپی بھی کرتے ہیں۔

منیب بٹ نے کہا کہ وہ جب بھی کسی ڈرامے میں منفرد کردار ادا کرتے ہیں تو پہلے منوج باجپائی کے کسی کردار کو دیکھتے ہیں اور پھر ان کے اسی کردار کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستانی اداکار نے منفرد اداکاری پر بھارتی اداکار کی تعریفیں بھی کیں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ منفرد کردار ادا کرکے دوسروں کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں۔

منیب بٹ کی جانب سے منوج باجپائی کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پاکستانی اداکار کی بھی تعریفیں کیں۔

مختصر ویڈیو میں منوج باجپائی نے اپنے فلمی ڈائلاگ بول کر مداحوں کو خوش بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024