• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

رفح میں کارروائی روکنے کی جنوبی افریقہ کی درخواست کو مسترد کیا جائے، اسرائیل

شائع May 17, 2024
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت میں غزہ میں جاری بربریت کا دفاع کرتے ہوئے ججوں سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی درخواست کو رد کردیا جائے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں اسرائیل کی وزارت انصاف نے کہا کہ یہ درخواست اسرائیل پر جینوسائیڈ کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتی ہے جو حقائق اور حالات کے بالکل منافی ہے۔

وزارت انصاف کے افسر گیلاڈ نوم نے کہا کہ اس کیس میں نسل کشی جیسے بھیانک الزامات کا تمسخر اڑایا گیا ہے اور اس درخواست کو جنگ عظیم دوئم میں یورپ کے یہودیوں کے ہولوکاسٹ کے بعد بنائے گئے جینوسائیڈ کنونشن کا بدترین استحصال قرار دیا۔

یہ کنونشن دنیا کے تمام ممالک کو نسل کشی سے روکتا ہے اور عالمی عدالت انصام کا ماننا ہے کہ اسی بنیاد پر جنوبی افریقہ موجودہ حالات میں فلسطین کے معاملے پر کیس کرنے میں حق بجانب ہے۔

عالمی عدالت میں جاری سماعت کے دوران ایک خاتون نےاسرائیل کے دلائل کے دوران دہائیاں بھی دیں اور جھوٹے، جھوٹے نعرے لگائے اور اس کے بعد انہیں سیکیورٹی گارڈ نے کمرہ عدالت سے نکال دیا۔

گیلاڈ نوم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک المناک جنگ جاری ہے لیکن یہاں نسل کشی نہیں کی جارہی۔

گزشتہ سماعت میں عالمی عدالت نے اسرائیل کی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطین کے خلاف نسل کشی روکنے کی ہدایت کی تھی۔

عالمی عدالت انصاف میں سماعت سے قبل اسرائیل کے حامی درجنوں مظاہرین عدالت کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیل کے حق میں احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں اور اور نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024