• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: کھلے مین ہول میں بچہ گرنے کا مقدمہ ڈپٹی کمشنر کیخلاف درج کرنے کا حکم

شائع May 17, 2024 اپ ڈیٹ May 18, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایم ڈی اے افسران کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نامی بچہ 21 مارچ 2024 کو کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

بچے کے دادا نے مقدمے کے اندراج کی درخواست کرتے ہوئے واقعے کو انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے مقدمے میں ڈی سی ملیر، ڈی جی ایم ڈی اے اور یو سی چیئرمین کو بطور ملزمان نامزد کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں سیشن جج نے پولیس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیان کی روشنی میں مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر مقدمہ درج کیا جائے اور یو سی شاہ لطیف کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکریٹری پر بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024