• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بنیادی سہولیات سے محروم

شائع May 17, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے جس سے مریض تکلیف کے ساتھ شدید پریشانی کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عباسی شہید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اسٹریچر تک موجود نہیں اور تیماردار مریضوں کو گود میں اٹھا کر دوسرے ہسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔

ایک تیماردار نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو کوئی دیکھنے والا نہیں، نہ آکسیجن سلنڈرز ہیں نہ طبی عملہ مریضوں کو دیکھ رہا ہے جبکہ ہسپتال میں لیڈی میڈیکو لیگل افسر (ایم ایل او) بھی موجود نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024