• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

لاہور: ’تاجر فیصل بٹ کو اس کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں‘ نواب ٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی قرار

شائع May 17, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پنجاب کے دار الحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جعلی قرار دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جعلی قرار دیے گئے پولیس مقابلے میں کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی ہلاک ہوئے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نواب ٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی قرار دیا ہے۔

ذرائع فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تاجر فیصل بٹ کو اس کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں، عارف والا پولیس جاں بحق کانسٹیبل خلیل کی لاش چھوڑ کر بھاگی، لاہور کی نواب ٹاؤن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کانسٹیبل کی لاش تحویل میں لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر فیصل بٹ کے بھائی کی گولی سے کانسٹیبل خلیل جاں بحق ہوا، واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نواب ٹاؤن تھانہ میں درج کیا گیا۔

ذرائع فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عارفوالہ پولیس نے ریڈ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا، عارفوالہ پولیس کے اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025