• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

مرزا اختیار بیگ الیکشن سے قبل ہی دوہری شہریت چھوڑ چکے، وکیل کا عدالت میں بیان

شائع May 16, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پی پی پی رہنما الیکشن سے قبل ہی دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مرزا اختیار بیگ کینڈین شہریت رکھتے ہیں، مرزا اختیار بیگ کی جانب سے شبیر شاہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا، انہوں نے استدلال کیا کہ درخواست گزار امجد پرویز ہیں جو حلقے کے ووٹر ہیں، امیدوار نہیں ہیں۔

مرزا اختیار بیگ کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل الیکشن سے پہلے دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے مرزا اختیار بیگ کے جواب کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اختیار بیگ کی کامیابی کو شہری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) پر دہری شہریت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کینیڈا کا شہری ہے، دہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024