• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دلجیت دوسانجھ شازیہ منظور کے مداح، گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے

شائع May 16, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نامور پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے مداح نکلے، ایک میوزک کنسرٹ میں انہوں نے شازیہ منظور کا گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے، گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شازیہ منظور نے دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ایک میوزک کنسرٹ میں شازیہ منظور کا پنجابی گانا ’ بتیاں بوجھائی رکھ دی وے’ گنگنا رہے ہیں۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شازیہ منظور نے بھارتی گلوکار کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دلجیت دوسانجھ نے خود کو ’سب سے بڑا فین‘ قرار دیا۔

دونوں فنکاروں نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے ذریعے ایک دوسرے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ شازیہ منظور نامور گلوکارہ ہیں، ان کے گانے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں، خاص طور پر پنجابی گانے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے ہیں۔

ان کے نامور پنجابی گانوں میں ’چن میرے مکھنا‘، ’راتاں‘، ’سُن سجنا‘ اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024