• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

شائع May 16, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے امریکی شہر نیویارک میں ’نساؤ کاونٹی‘ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، دنیا بھر کے اسٹارز اسٹیڈیم کی جھلک دیکھنے کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کی دنیا میں متعارف ہونے والے اس نئے وینیو کے کھلنے اور یہاں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے درمیان بڑے مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسٹیڈیم کا افتتاح 15 مئی کو کیا گیا جہاں پاکستان سے سابق کپتان شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کھلاڑی کرٹلی ایمبروز اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہ دنیا کا پہلا ماڈیولر کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

اسٹیڈیم پر کام جنوری 2024 میں شروع ہوا تھا اور مئی میں مکمل ہوا۔

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ اسٹیڈیم لاس ویگاس فارمولا ون سرکٹ کے انفراسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں تیار ہوئی ہیں۔

اس اسٹیڈیم پر پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024