• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کراچی: خاتون پولیس اہلکار پر شوہر نے تیزاب پھینک دیا

شائع May 15, 2024
ملزم شوہر حب کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
ملزم شوہر حب کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار تیزاب گردی کا شکار ہوگئیں اور تیزاب مبینہ طور پر خاتون کے شوہر نے پھینکا۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا شکار 30 سالہ اقرا 33 فیصد جھلسی ہیں جنہیں سول ہسپتال کے برنز سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل ہیں جنہیں شوہر امین ہسپتال لے جانے کے بہانے سے حب سے کراچی لایا اور تیزاب پھینک کر بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔

ملزم شوہر حب کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025