• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

کراچی: لانڈھی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

شائع May 15, 2024
—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار
—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار

ملک کے سب سے بڑے شہر، سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یٰسین کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ لانڈھی ٹاؤن کے علاقے لالا آباد میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

بعد ازاں بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے لانڈھی داؤد چورنگی پر احتجاج شروع کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ اس مقام پر ایک سال میں 7 سے 8 بچے گرے ہیں، تاحال نالہ نہیں بنایا گیا، متعلقہ اداروں کو درخواست دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مظاہرین نے کہا کہ 4 سالہ یاسین دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے جاتا تھا، ہمارے بچے کب تک نالے کی نظر ہوں گے انتظامیہ اس نالے کو تعمیر کرے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024