• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مقامی صحافی جاں بحق

شائع May 15, 2024
—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024