• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

9 مئی مقدمات: شبلی فراز، راجا بشارت، زرتاج گل، زین قریشی کی ضمانت کنفرم

شائع May 15, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شبلی فراز، راجا بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

9 مئی کے مقدمات میں نامزد 500 سے زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے، تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی تاہم عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضمانتیں کنفرم یا ضمانت میں توثیق کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کیس میں اب مستقل بنیادوں پر ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور انہیں اب اس کیس میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، تاہم پراسیکیوشن اس فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے، جس کے بعد عدالت چاہے تو ضمانت مسترد کرسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024