• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

اجتماعی کاوشوں سے آج آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوگئی، وزیر اعظم

شائع May 14, 2024
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لیے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لیے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اجتماعی کاوشوں سے آج آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوگئی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس دوران انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی، ان کے مطالبات ہم نے سنے اور معاملے پر کل کے اجلاس میں فوری فیصلے کیے اور وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کے لیے 23 ارب روپے کی امدادی رقم فی الفور جاری کرنے کا اعلان کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آزاد کشمیر کی حکومت نے اس معاملے میں بہت تحمل سے کام لیا، آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں سے ملنے جلد مظفر آباد جاؤں گا، اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آج احتجاجی تحریک ختم ہوچکی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس دوران انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، احتجاج کے دوران ایک سپاہی شہید ہوا اور کئی شہری اور سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔‘

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لیے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024