• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

دودھ کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست پر کمشنر کراچی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت طلب

شائع May 14, 2024
—فوٹو فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
—فوٹو فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کمشنر کراچی کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ 28 مئی کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 229 روپے مقرر کی جائے۔

اس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ جس طرح اب دودھ کی قیمت کا تعین ہوا ہے، کیا پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، منافع پر ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے، مارکیٹ کے حساب سے مارجن ہوگا، اسی لیے حکومت کو قیمت کے تعین کا اختیار ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ نے دودھ کی قیمت 229 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 3 اکتوبر 2023 کو دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے مقرر کی گئی تھی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 28 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024