• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت

شائع May 14, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے سیاسی انتقام اور اپنی پارٹی رہنماؤں کی بار بار گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے جیل میں قید یاسمین راشد، نے پیر کو خط لکھا جس میں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کی بہت سی خواتین کارکنان اب بھی بغیر کسی مقدمے اور ضمانت کے بنیادی حق کے جیل میں بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن کو کسی مقدمے میں ضمانت مل جاتی ہے، تو انہیں دوسرے ’جھوٹے‘ الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مقدمہ ختم ہوتا ہے تو دوسرا درج کیا جاتا ہے، یہ انصاف نہیں ہے، بلکہ ہمیں ایک سال سے زیادہ عرصے سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے کیسز کیوں نہیں آگے بڑھے؟

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پولیس مختلف مقدمات میں اپنے زیر حراست افراد کو چارج کیوں نہیں کر سکی؟ مقدمات کی پیشرفت کو روکنے کے لیے ججوں کے تبادلے کون کر رہا ہے؟ حکومت پولیس پر کیس ریکارڈ لانے کے لیے دباؤ کیوں نہیں ڈال رہی؟ یہاں تک کہ سرکاری استغاثہ بھی سماعتوں سے کیوں محروم ہیں اور التوا کا مطالبہ کر رہے ہیں؟

رہنما پی ٹی آئی نے طنز کیا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کوتاہیوں کے لیے ان کی پارٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرائے گی، ہمیں امید ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پولیس اور عدالتوں کو جیلوں سے کنٹرول کرنے کا الزام نہیں لگائے گی۔

انہوں نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ نوٹس لیں اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائیں اور پی ٹی آئی کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں۔

یاسمین راشد نے مبینہ طور پر فروری میں بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا تھا جب انہوں نے ججوں کو یاد دلایا تھا کہ متعدد پاکستانی خواتین سیاسی انتقام کے ایک حصے کے طور پر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ایک پیغام منسوب کیا اور کہا کہ وہ یہ بتانے پر مجبور ہیں کہ قانون نہ صرف اندھا ہے بلکہ گونگا بھی ہے۔

پوسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کہا گیا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بغیر کسی جرم کے ثبوت کے بلکہ سیاسی انتقام کے ایک حصے کے طور پر قید کیا جاتا ہے۔

ججوں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے اپنے فرض کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ لوگ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے امید کھو چکے ہیں اور انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اپریل میں چیف جسٹس کو بھیجے گئے پچھلے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاسمین راشد نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جعلی طریقوں سے فارم 47 بنا کر اور ووٹ میں دھاندلی کر کے حکومت بنائی۔

پنجاب کے سابق وزیر نے لوگوں کو انتہائی جبر کا نشانہ بنانے پر حکومت پر تنقید کی تھی اور چیف جسٹس سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024