• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

شائع May 13, 2024
مذاکرات میں انسداد دہشت گردی کے لیے استعداد کار بڑھانے سمیت تکنیکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا — فائل فوٹو
مذاکرات میں انسداد دہشت گردی کے لیے استعداد کار بڑھانے سمیت تکنیکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا — فائل فوٹو

پاکستان اور امریکا نے علاقائی اور عالمی سلامتی و استحکام میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔

اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید حیدر شاہ اور انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی رابطہ کار ایمبسیڈر ایلزبتھ رچرڈ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

مذاکرات میں خطے میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں باہمی مفاد کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

مذاکرات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش خراسان سمیت انسداد دہشت گردی کے لیے علاقائی عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔

مذاکرات میں انسداد دہشت گردی کے لیے استعداد کار بڑھانے سمیت تکنیکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024