• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

خود کو ’ہیرا منڈی‘ کے اداکار کا مداح قرار دینے پر یشما گل کو تنقید کا سامنا

شائع May 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ یشما گل کی جانب سے خود کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے قدرے غیر معروف اداکار کا مداح قرار دیے جانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

یشما گل نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہیں ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا کردار ادا کرنے والے اداکار طٰحٰہ شاہ نے انہیں میسیج کا جواب دیا تھا۔

اداکارہ نے بھارتی اداکار کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں میسیج بھیجا تھا، جس پر طٰحٰہ شاہ نے انہیں جواب دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

طٰحٰہ شاہ نے یشما گل کی جانب سےتعریفیں کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سرحد کے دوسری پار سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

یشما گل نے اداکار کی جانب سے میسیج کا جواب ملنے کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارتی اداکار نے انہیں جواب دیا ہے۔

اداکارہ نے طٰحٰہ شاہ کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ کچھ زیادہ ہی خوش فہمی کا شکار ہو رہی ہے تو وہ اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں لیکن وہ خود بھارتی اداکار کے جواب ملنے پر ایک مداح کی طرح خوش ہیں۔

یشما گل کی جانب سے خود کو طٰحٰہ شاہ کا مداح قرار دیے جانے پر پاکستانی صارفین نے اداکارہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ خود بھارتی اداکار سے سینیئر ہیں جب کہ انہیں دوسرے بڑے پاکستانی اس قدر اچھے نہیں لگتے، جتنا انہیں نیا بھارتی اداکار لگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یشما گل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ بھارتی اداکار سے بڑے اور اچھے اداکار اپنے ملک میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ہیرا منڈی کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں طٰحٰہ شاہ کے علاوہ فردین خان، منیشا کوئرالا، ریچا چڈا، سوناکشی سنہا، سنجیدہ شیخ اور ادیتی راؤ حیدری سمیت دیگر اداکاروں نے اداکاری کی ہے۔

ویب سیریز کو غلط اردو زبان، بیکار کہانی اور کمزور کرداروں کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024