• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

بہاولنگر میں 12 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار

شائع May 13, 2024
پولیس نے بچی کے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کردی - فائل فوٹو: آن لائن
پولیس نے بچی کے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کردی - فائل فوٹو: آن لائن

بہاولنگر میں پولیس نے 12 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بہاولنگر کے گاؤں بستی بھولا میں 2 ملزمان 12 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بچی کو خاموش نہ رہنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مندی صادق گنج تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر متاثرہ بچی کے والد کے مدعیت میں درج کی گئی جو گاؤں بستی بھولا میں مزدوری کرتا ہے۔

پولیس کو دیے گے بیان میں بچی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں کچھ دن کے لیے قریبی گاؤں گئے تھے اور انہوں نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو گھر پر ہی چھوڑا تھا اور جب وہ 2 دن بعد واپس گھر لوٹے تو بیٹی نے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ 8 مئی کی رات متاثرہ بچی اپنی 10 سالہ بہن کے ساتھ سورہی تھی کہ اس دوران 2 آدمی گھر کے اندر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر بڑی والی بچی کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے نہ صرف اس کا ریپ کیا بلکہ وہ اس جرم کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے 11 مئی کو پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جس کے ایک روز بعد یعنی 12 مئی کو پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ متاثرہ بچی کے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025