• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

شائع May 13, 2024
فوٹو: اے آئی
فوٹو: اے آئی

وفاقی حکومت 16 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور کررہی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جارہاہے۔

اگلے پندرہ دن کے لیے 31 مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 11 سے 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 مئی کو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔

یہ ممکنہ طور پر رواں ماہ لگا تار دوسرا ریلیف ہوگا، 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی۔

قبل ازیں حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

رواں سال عید الفطر سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024